تاریخ شائع کریں۱۹ تير ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۶:۱۵
خبر کا کوڈ : 429031

کراچی میں شیعہ صحافی مرید عباس سمیت 3 افراد دہشت گردی کا نشانہ بن گئے

اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے
کستان کے شہر کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات میں نیوز اینکر مرید عباس سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے
کراچی میں شیعہ صحافی مرید عباس سمیت 3 افراد دہشت گردی کا نشانہ بن گئے
پاکستان کے شہر کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات میں نیوز اینکر مرید عباس سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مہرخبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات میں نیوز اینکر مرید عباس سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور چند ہی گھنٹوں میں 4 افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا، آئی جی سندھ نے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔
پہلا واقعہ کراچی کے علاقے  ڈیفنس خیابان جامی میں پیش آیا جہاں نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اینکر مرید عباس کو پیسوں کے لین دین کے تنازعے پر قتل کیا گیا، اور واقعے میں عاطف زمان نامی شخص ملوث ہے۔
ایس ایس پی جنوبی شیراز نذیر کے مطابق اینکر مرید عباس نے عاطف زمان نامی شخص سے رقم لینی تھی، اور اس لین دین کے تنازعے میں مبینہ طور پر عاطف زمان نے مرید عباس کو دھمکیاں بھی دیں، آج عاطف نے مرید عباس کو  پیسے دینے کے لئے ڈیفنس بخاری کمرشل میں واقع ایک ہوٹل پر بلایا، اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں اینکر مرید عباس اور ان کا ساتھی خضر جاں بحق ہوگئے۔
دوسرا واقعہ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس