تاریخ شائع کریں2019 10 July گھنٹہ 16:11
خبر کا کوڈ : 429030

امریکہ ایران دشمن دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے

مریکہ اور اس اتحادی ممالک ایران میں تخریبی کارروائی اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے امریکہ ، یورپ اور بعض علاقائی ممالک کی طرف سے ضد انقلاب عناصر اور منافقین کے ساتھ تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے
امریکہ ایران دشمن دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے امریکہ ، یورپ اور بعض علاقائی ممالک کی طرف سے ضد انقلاب عناصر اور منافقین کے ساتھ تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس اتحادی ممالک ایران میں تخریبی کارروائی اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے امریکہ ، یورپ اور بعض علاقائی ممالک کی طرف سے ضد انقلاب عناصر اور منافقین کے ساتھ تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ایران میں تخریبی کارروائی اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ ایرانی نمائندے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے اب تک ایران میں 17 ہزار سے زائد شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور دہشت گردی کانشانہ بننے والوں میں ایران کے سابق صدر، وزیر اعظم ، عدلیہ کے سربراہ ، ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ، پارلیمنٹ کے 27 نمائندے اور 4 ایٹمی ماہرین بھی شامل ہیں۔ ضد انقلاب عناصر اور منافقین نے ایران میں 12 ہزار عام شہریوں کو اپنی دہشت گردی اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے جنھیں آج امریکہ ، یورپ اور ان کے اتحادی عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ تخت روانچی نے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور منافقین کے درمیان گہرا تعاون جاری ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک دنیا بھر دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اور انھیں کوئی کچھ کہنے والا نہیں۔
https://taghribnews.com/vdchxwnkv23nivd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ