تاریخ شائع کریں2019 9 July گھنٹہ 20:50
خبر کا کوڈ : 428870

صیہونی پولیس کی سیاہ فام مظاہرین کی گرفتاری اور تشدد

حیفا میں صیہونی پولیس کے ہاتھوں ایتھوپین نژاد ایک سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت
مقبوضہ فلسطین میں بسائے گئے ایتھوپیا کے سیاہ فام یہودیوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کر کے اسرائیلی پولیس کے تشدد اور نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کی ہے
صیہونی پولیس کی سیاہ فام مظاہرین کی گرفتاری اور تشدد
مقبوضہ فلسطین میں بسائے گئے ایتھوپیا کے سیاہ فام یہودیوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کر کے اسرائیلی پولیس کے تشدد اور نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔
ہفتے کی رات شہر حیفا میں صیہونی پولیس کے ہاتھوں ایتھوپین نژاد ایک سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسائے گئے ہزاروں یہودیوں نے تل ابیب، حیفا، اشدود اور اشکلون میں احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ صیہونی پولیس نے کم از کم پچاس مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ نسل پرستی اور پولیس تشدد بند کیا جائے اور ایتھوپیا سے نقل مکانی کرنے والے یہودیوں کے حقوق کا پاس و لحاظ رکھا جائے۔مقبوضہ فلسطین کے دیگر شہروں میں بھی کئے جانے والے اس طرح کے مظاہروں کو دوران اسرائیل کی پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ایتھوپیا کے یہ یہودی صیہونی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے وعدوں کے تحت مقبوضہ فلسطین منتقل ہوئے ہیں جبکہ صیہونی حکومت انھیں تیسرے درجے کا شہری سمجھتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdciyva5ut1arv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ