تاریخ شائع کریں2019 9 July گھنٹہ 20:43
خبر کا کوڈ : 428868

برطانیہ واشنگٹن میں اپنے سفیر کی بھرپور حمایت کرے گا

برطانوی وزارت عظمی کے دفتر نے منگل کو اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
امریکا میں برطانوی سفیر کے مکاتبات اور امریکی صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد برطانوی حکومت نے واشنگٹن میں اپنے سفیر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے
برطانیہ واشنگٹن میں اپنے سفیر کی بھرپور حمایت کرے گا
امریکا میں برطانوی سفیر کے مکاتبات اور امریکی صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد برطانوی حکومت نے واشنگٹن میں اپنے سفیر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی وزارت عظمی کے دفتر نے منگل کو اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکا میں برطانوی سفیر کیم ڈریک کو برطانوی وزیراعظم کی مکمل حمایت حاصل رہے گی اور اس بات کو ہم نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ برطانوی سفیر کے خط و کتابت اور مکاتبات کی جاسوسی پر لندن کو کس قدر افسوس ہے-
امریکی صدر ٹرمپ نے پیر اور منگل کی درمیانی رات اپنے ٹوئٹ میں  برطانوی سفیر کے، اس تنقید آمیز خط کے بارے میں جو انہوں نے ٹرمپ کے سلسلے میں برطانوی حکومت کو تحریر کیا تھا لکھا ہے کہ میں واشنگٹن میں برطانوی سفیر کو نہیں پہنچانتا لیکن وہ امریکا میں زیادہ مقبول بھی نہیں ہیں اور ان کے بارے میں اچھے خیالات نہیں پائے جاتے اور اب میں ان کے ساتھ تعاون نہیں کروں گا-
واضح رہے کہ برطانوی سفیر کیم ڈریک نے اپنی حکومت کے نام ایک خفیہ خط میں ٹرمپ کو ایک نااہل، غیر سنجیدہ اور سفارتی مہارتوں سے  عاری جیسا شخص قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ممکن ہے کہ ان کا دور صدارت، کسی بڑے اسکینڈل  کے ساتھ ختم ہو- واشنگٹن میں برطانوی سفیر نے وائٹ ہاؤس میں اندرونی چپقلش کو چاقو کشی یا چھرے بازی سے تعبیر کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfvcdjcw6d0ca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ