تاریخ شائع کریں2019 9 July گھنٹہ 20:32
خبر کا کوڈ : 428865

جرمنی کے انکار نے امریکہ کی خواہشات پر پانی پھیر دیا

جرمنی نے امریکہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے شام میں اپنی زمینی فوج بھیجنے سے انکار کردیا
جرمنی کے حکومتی ترجمان اسٹیفان زائبرٹ نے برلن میں ایک بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ داعش کے خلاف اتحاد کے ساتھ تعاون برقرار رہے گا لیکن شام میں اپنی زمینی فوج نہیں بھیجیں گے
جرمنی کے انکار نے امریکہ کی خواہشات پر پانی پھیر دیا
جرمنی نے امریکہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے شام میں اپنی زمینی فوج بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق شام کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی جیمز جیفری نے گزشتہ روز جرمنی کے اخبار ’ڈی ویلٹ‘ سے بات چیت میں واضح طور پر کہا کہ ان کا ملک امریکہ اس بات کا خواہش مند ہے کہ جرمنی شام میں اپنی زمینی فوج تعینات کرے۔
جرمنی کے حکومتی ترجمان اسٹیفان زائبرٹ نے برلن میں ایک بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ داعش کے خلاف اتحاد کے ساتھ تعاون برقرار رہے گا لیکن شام میں اپنی زمینی فوج نہیں بھیجیں گے۔
ترجمان کے مطابق شام میں فوجیوں کی تعیناتی منصوبے کا حصہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ سے جاری ہے جو سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے شام پر کئے جانے والے حملے سے شروع ہوا ہے جبکہ اس حملے کا مقصد علاقے میں پوری صورت حال غاصب صیہونی حکومت کے مفاد میں تبدیل کرنا رہا ہے۔مگر شامی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مشیروں کی مدد و تعاون اور روس کی حمایت سے داعش دہشت گرد گروہ کی بساط لپیٹ کر رکھ دی اور باقی بچے دہشت گرد بھی مسلسل شکست کھاتے جا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcce4q0p2bqi48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ