تاریخ شائع کریں2019 9 July گھنٹہ 14:04
خبر کا کوڈ : 428814

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے آیت اللہ حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیت

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے آیت اللہ حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فقیہ اور عالم ربانی آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال کو بہت بڑا صدمہ قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ محمد حسینی شاہرودی انقلاب سے قبل نجف اشرف کے ممتاز فقہاء میں شامل تھے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد وہ قم منتقل ہوگئے جہاں انھوں نے حوزہ علمیہ قم میں شاندار خدمات انجام دیں ۔ رہبر معظم نے مرحوم کے پسماندگان خاص طور پر مرحوم کے اہلخانہ، فرزندوں اور شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔
https://taghribnews.com/vdcgq79ttak9x74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ