تاریخ شائع کریں2019 8 July گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 428681

برطانیہ کا ایرانی تیل بردار کشتی کو روکنا راہزنی کے مترادف ہے

رطانیہ کی طرف سے بحری ڈکیتی اور راہزنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا
سلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے ایران کی تیل بردار کشتی کو جبل الطارق میں پکڑنے پر برطانیہ کی مذمت اور سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے
برطانیہ کا ایرانی تیل بردار کشتی کو روکنا راہزنی کے مترادف ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے ایران کی تیل بردار کشتی کو جبل الطارق میں پکڑنے پر برطانیہ کی مذمت اور سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے بحری ڈکیتی اور راہزنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی نے ایران کی تیل بردار کشتی کو جبل الطارق میں پکڑنے پر برطانیہ کی مذمت اور سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے بحری ڈکیتی اور راہزنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
جنرل حاتمی نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ 12 ممالک کے ساتھ ایران کی سمندری حدود ہیں لہذا ایرانی بحریہ کو صنعتی اور دفاعی  وسائل کے لحاظ سے بہت ہی قوی اور مضبوط  ہونا چاہیے۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے لئےعلاقائی امن و سلامتی بہت ہی اہم ہے اور ایران نے اپنی سکیورٹی کے لئے کافی زحمتیں اور اخراجات برداشت کئے ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع نے امریکی جاسوس طیارے کو سرنگوں کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ نے امریکی ڈرون طیارے کو سرنگوں کرکے سب کو یہ پیغام دیدیا ہے کہ ایران کے لئے اپنی سرحدوں کی حفاظت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ سمندرمیں امن و سلامتی برقرار کرنے کے سلسلے میں ایران نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایران اپنی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع نے برطانیہ کی طرف سے جبل الطارق میں ایرانی تیل ٹینکر کو پکڑنے کے اقدام کو تحریک آمیز اور اشتعال انگیزقرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے  بحری ، دریائی اور سمندری حدود میں  راہزنی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔
https://taghribnews.com/vdcivva5zt1arq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ