تاریخ شائع کریں2019 8 July گھنٹہ 18:49
خبر کا کوڈ : 428679

شیخ زکزکی کی جسمانی صورت حال کے بارے میں حکومت کو خبر دار کیا ہے

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سرکردہ ارکان نے کہا ہے
نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اپنے اسیر رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی جسمانی صورت حال کے بارے میں حکومت کو سخت خبر دار کیا ہے
شیخ زکزکی کی جسمانی صورت حال کے بارے میں حکومت کو خبر دار کیا ہے
نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اپنے اسیر رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی جسمانی صورت حال کے بارے میں حکومت کو سخت خبر دار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے  مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سرکردہ ارکان نے کہا ہے کہ اگر آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو نقصان پہنچا تو  اس کی تمام تر ذمہ داری صدر محمد بوہاری پر عائد ہو گی۔
اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے اہل خانہ نے بھی ان کی جسمانی حالت کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ تازہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے خون میں زہریلے مواد کا مشاہدہ کیا گیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کو جیل میں زہر دیا گیا ہے۔
اسلامی تحریک نے ایک بار پھر آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم کادونا کی عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ کو زاریا شہر میں واقع امام بارگاہ پر حملہ کر کے شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfecdj1w6d0va.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ