تاریخ شائع کریں2019 7 July گھنٹہ 23:04
خبر کا کوڈ : 428523

یمنی فوج کی جدید دفاعی مصنوعات اور ڈرونز کی نمائش

یمنی فوج کے جدید قسم کے دفاعی سازوسامان کی رونمائی
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین کی موجودگی میں یمنی فوج کے جدید قسم کے دفاعی سازوسامان کی رونمائی ہوئی
یمنی فوج کی جدید دفاعی مصنوعات اور ڈرونز کی نمائش
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین کی موجودگی میں یمنی فوج کے جدید قسم کے دفاعی سازوسامان کی رونمائی ہوئی۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی موجودگی میں اتوار کے روز ایک تقریب میں یمنی فوج کی جدید دفاعی مصنوعات منجملہ قدس ایک میزائل اور صماد ایک، صماد تین اور قاصف دو کے، ڈرون طیاروں کی رونمائی ہوئی۔
یمن کے وزیر دفاع ناصر العاطفی کا کہنا ہے کہ یہ فوجی سازوسامان ملکی فوجی ماہرین کے ہاتھوں تیار ہوئے ہیں جس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج، دفاعی شعبے میں ترقی و پیشرفت کی منازل طے کر رہی ہے۔
اس سے قبل یمنی فوج کے تیار کردہ بدر ایف اور بدر ایک پی، میزائل کی رونمائی کی گئی تھی۔
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، امریکا اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو یمن پر وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا تھا۔
اس عرصے میں یمن کے دسیوں ہزار بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمن کی بنیادی شہری تنصیبات پوری طرح تباہ ہو چکی ہیں۔
جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ اس یمنی عوام کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بنا پر لاکھوں یمنی بچے موت کے خطروں سے دوچار ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdxj0osyt0xk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ