تاریخ شائع کریں2019 7 July گھنٹہ 22:44
خبر کا کوڈ : 428521

امریکہ روس کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے

روس کی وزارت خارجہ نے پابندیوں سے متعلق امریکی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی
حکومت امریکہ کی غیر ضروری اور غیر منصفانہ پالیسیاں اس بات کا باعث بنی ہیں کہ دنیا کے آزاد خارجہ پالیسی رکھنے والے ممالک نشانہ بنیں
امریکہ روس کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے
روس کی وزارت خارجہ نے پابندیوں سے متعلق امریکی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پابندیاں عائد کرنے سے متعلقحکومت امریکہ کی غیر ضروری اور غیر منصفانہ پالیسیاں اس بات کا باعث بنی ہیں کہ دنیا کے آزاد خارجہ پالیسی رکھنے والے ممالک نشانہ بنیں ۔
انھوں نے جارجیا کے سلسلے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جارجیا کے بارے میں روس کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے حال ہی میں جارحیا کی سیکورٹی کی صورت حال کو ابتر قرار دیتے ہوئے اس ملک کے لئے روسی پروازیں روک دی ہیں اور اس ملک سے روسی شہریوں کی واپسی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
پوتن نے کہا ہے کہ جارجیا میں جب تک روسی شہریوں کو امن و سیکورٹی فراہم نہیں ہوتی روسی پروازوں کا سلسلہ بند رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdcb5wba8rhb5sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ