تاریخ شائع کریں2019 7 July گھنٹہ 15:39
خبر کا کوڈ : 428456

افغانستان کے صوبے غزنی میں کار بم دھماکے میں 12 افراد لقمہ اجل بن گئے

خوفناک کار بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 72 سے زائد زخمی ہو گئے
افغانستان کے صوبےغزنی میں خوفناک کار بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 72 سے زائد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں 50 بچے بھی شامل ہیں
افغانستان کے صوبے غزنی میں کار بم دھماکے میں 12 افراد لقمہ اجل بن گئے
افغانستان کے صوبےغزنی میں خوفناک کار بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 72 سے زائد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں 50 بچے بھی شامل ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے اس بار افغانستان کے صوبےغزنی کو بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شدید نوعیت کا دھماکہ کیا ہے۔
مذکورہ دھماکے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ( این ڈی ایس) آفس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی اور طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاهد نے کہا کہ اس حملے میں کئی فوجی مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل غزنی میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 3 نمازی شہید اور 34 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے قبول کی تھی۔
افغانستان ان دنوں ایک بار پھر دہشتگردی کی شدید لپیٹ میں ہے۔
https://taghribnews.com/vdciwva5qt1ar52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ