تاریخ شائع کریں2019 7 July گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 428448

امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں دھماکے

امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں دھماکے سے 23  سے زائد افراد زخمی
امریکہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جبکہ دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورفضا چیخ و پکار کی آوازوں سے گونج اٹھی
امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں دھماکے
امریکہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جبکہ دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورفضا چیخ و پکار کی آوازوں سے گونج اٹھی۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں دھماکے سے 23  سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ شاپنگ پلازے کے سامنے والی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
 اسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیے گئے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکی پولیس کی جانب سے فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ دھماکہ کس چیز سے ہوا تاہم تحقیقات کی جاری ہیں۔
ڈپٹی چیف جول گورڈن نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ 15 سے 20 افراد زخمی ہیں۔ امریکی میڈیا میں نشر تصاویر سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxoexouqe8xz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ