تاریخ شائع کریں2019 7 July گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 428446

لیبیا میں صورت حال بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے جسکا زمہ دار نیٹو ہے

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اطالوی وزیراعظم کونتے سے ہونے والی ملاقات میں کہا
روس کے صدرنے لیبیا میں قتل و غارت گری اور امن و امان کی مخدوش حالت کا ذمہ دار نیٹو کو قرار دے دیا
لیبیا میں صورت حال بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے جسکا زمہ دار نیٹو ہے
روس کے صدرنے لیبیا میں قتل و غارت گری اور امن و امان کی مخدوش حالت کا ذمہ دار نیٹو کو قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اطالوی وزیراعظم کونتے سے ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں لیبیا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں صورت حال بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے اور اس خوں ریزی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ نیٹو ہے۔
روسی صدر نے یورپی یونین کی جانب سے 23 جون 2020ء تک عائد کی گئی پابندیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید رکھتے ہیں، یورپی یونین نے کریمیا اور سواس توپول کے غیر قانونی الحاق پر روس پر پابندیاں عائد کی تھی۔
اس موقع پر اٹلی کے وزیراعظم نے میڈیا کو بتایا کہ روسی صدر پوتین کے ساتھ ملاقات میں شام، وینزویلا اور یوکرین کے بحرانوں پر اولویت کی بنیاد پر بات چیت ہوئی، روسی صدر کی اٹلی آمد پر اُن کا شکر گزار ہوں۔
https://taghribnews.com/vdchk6nk-23nikd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ