تاریخ شائع کریں2019 6 July گھنٹہ 17:16
خبر کا کوڈ : 428262

یمنی عوام کی یمنی فورسز کی حمایت اور سعودی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

یمن کے مظلوم اور نہتے مسلم عرب عوام نے کل المہرہ صوبے میں عظیم الشان ریلی
یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے اندر سعودیہ کے جیزان، ابہا اور العسیر میں تین فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے
یمنی عوام کی یمنی فورسز کی حمایت اور سعودی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے
یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے اندر سعودیہ کے جیزان، ابہا اور العسیر میں تین فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مظلوم اور نہتے مسلم عرب عوام نے کل المہرہ صوبے میں عظیم الشان ریلی نکال کر جارح سعودی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں شریک مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر تھے امریکہ، اور سعودی عرب کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین نے المہرہ صوبے میں سعودی اور اس کے آلہ کاروں کی جارحیت کی مذمت کی اور فوری طور پر جارحین سے یمن کی سرزمین ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسی طرح المہرہ صوبے کے ایئر پورٹ اور سرحدی اور بحری گذرگاہوں کو یمنی افواج کی تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا۔
در ایں اثناء یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے اندر سعودیہ کے جیزان، ابہا اور العسیر میں تین فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ یمنی ڈرونز نے جیزان کے ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا جبکہ ابہا اور عسیر میں بھی سعودی عرب کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ یحیی سریع  کا کہنا تھا کہ یمنی عوام نے اپنی استقامت اور پائداری کے ذریعہ سعودی عرب کی ظالم و جابر حکومت  کو دس جارح ممالک کے ہمراہ شکست دینے کا عزم مصمم کر رکھا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd9j0oxyt0xx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ