تاریخ شائع کریں2019 5 July گھنٹہ 20:16
خبر کا کوڈ : 428156

امریکی پابندیوں سے سفارتی سرگرمیاں اثر انداز نہیں ہوگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اخبار نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ان پر پابندی عائد کئے جانے پر کہا کہ اس سے ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
امریکی پابندیوں سے سفارتی سرگرمیاں اثر انداز نہیں ہوگی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اخبار نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ان پر پابندی عائد کئے جانے پر کہا کہ اس سے ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ان کا یا ان کے اہل خانہ کا کسی بھی ملک میں کوئی غیر ملکی اکاونٹ نہیں ہے کہا کہ ایران ہی ان کی زندگی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ان پر اس لئے پابندی لگانا چاہتا ہے کہ ان کی سفارتی سرگرمیاں محدود ہو سکیں۔
محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں پر کمی لانے کیلئے ایران کے اقدام پر کہا کہ چند جانبہ معاہدے پر یکجانبہ طور پر کیسے عمل درآمد ہو سکتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اس وقت جوہری معاہدے پرعمل کرے گا کہ جب اس معاہدے کے تمام فریق اس پر عمل در آمد کریں۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچین نے گزشتہ ہفتے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ 5 جولائی کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا نام بھی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcftcdjvw6d0ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ