تاریخ شائع کریں2019 5 July گھنٹہ 20:14
خبر کا کوڈ : 428154

آئل ٹینکر کو روکنے کا مقصد کشیدگی کو ہوا دینا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکر کو روکنا غیر قانونی اور کشیدگی کو ہوا دینے کی خطرناک بدعت ہے
آئل ٹینکر کو روکنے کا مقصد کشیدگی کو ہوا دینا ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکر کو روکنا غیر قانونی اور کشیدگی کو ہوا دینے کی خطرناک بدعت ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آبنائے جبل الطارق میں برطانوی بحریہ کے ذریعے ایران کے ایک آئیل ٹینکر کو غیر قانونی طریقے سے روک لئے جانے کے اقدام کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت اور برطانیہ کی بحریہ کی جانب سے اس گھناونی کارروائی کے برے نتائج سے انھیں آگاہ کیا گیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی بحریہ کے ذریعے ایران کے آئل ٹینکر کو روکئے جانے اور برطانوی سفیر کو تہران میں وزارت خارجہ میں طلب کرنے کے بعد اسپین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران سے روانہ ہونے والے آئل ٹینکر کو امریکا کے کہنے پر روکا گیا جو غیر قانونی پابندی کا شاخسانہ ہے۔
اسپین کی وزارت خارجہ کے سرپرست جوزف بورل نے جو فیڈریکا موگرینی کی جگہ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ بنے ہیں، کہا کہ میڈریڈ اس آئل ٹینکر کو روکے جانے اور اسپین کی ارضی سالمیت پر پڑنے والے اس اقدام کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکر کو جس مقام پر روکا گیا ہے وہ اسپین کی حدود میں آتا ہے-
https://taghribnews.com/vdcdkj0ooyt0xf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ