تاریخ شائع کریں2019 5 July گھنٹہ 19:45
خبر کا کوڈ : 428149

خلیفہ حفتر کی فوج کے حملوں میں 1 ہزار افراد ہلاک

ئی او ایم نے جمعے کے روز ایک رپورٹ میں صراحت کے ساتھ کہا ہے
تارکین وطن سے متعلق بین الاقوامی تنظیم آئی او ایم نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں اپریل سے اب تک تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خلیفہ حفتر کی فوج کے حملوں میں 1 ہزار افراد ہلاک
تارکین وطن سے متعلق بین الاقوامی تنظیم آئی او ایم نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں اپریل سے اب تک تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایم نے جمعے کے روز ایک رپورٹ میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر اپریل کے مہینے میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کے حملوں کے آغاز سے اب تک تقریبا ایک ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔مذکورہ  تنظیم کے مطابق مشرقی لیبیا میں تارکین وطن   کے کیمپ پر کئے جانے والے فضائی حملے میں ترپن افراد ہلاک ہوئے ہیں۔یہ حملہ جنرل خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی سے موسوم گروہ سے وابستہ جنگی طیاروں نے کیا تھا۔اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اس حملے میں چالیس افراد ہلاک اور سو دیگر زخمی ہوئے ہیں تاہم اب مہاجروں کے امور سے متعلق بین الاقوامی تنظیم  آئی او ایم نے اعلان کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ترپن ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر، لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی حمایت کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchk6nkw23nizd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ