تاریخ شائع کریں2019 5 July گھنٹہ 17:04
خبر کا کوڈ : 428132

مشتعل شخص نے وائٹ ہاوس کے سامنے امریکی پرچم جلا دیا

ٹرمپ کی تقریر سے قبل ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں
امریکا میں احتجاجی مظاہرین نے امریکہ کے یوم آزادی کی مناسبت سے صدر ٹرمپ کی تقریر سے قبل وائٹ ہاؤس کے سامنے امریکی پرچم نذر آتش کیا
مشتعل شخص نے وائٹ ہاوس کے سامنے امریکی پرچم جلا دیا
امریکا میں احتجاجی مظاہرین نے امریکہ کے یوم آزادی کی مناسبت سے صدر ٹرمپ کی تقریر سے قبل وائٹ ہاؤس کے سامنے امریکی پرچم نذر آتش کیا۔
فاکس نیوز کے مطابق  امریکا کے  یوم آزادی کی مناسبت سے امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر سے قبل ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔اس رپورٹ کے مطابق بعض مخالفین نے امریکی پرچم کو نذر آتش کرتے ہوئے امریکہ کبھی بڑا نہیں رہا، جیسے نعرے بھی لگائے۔بعض مخالفین نے امریکی صدر ٹرمپ اور  ان کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھی نعرے بازی کی جس کے بعد امریکی پولیس نے کم از کم تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالفین نے امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر بچے کی شکل میں ٹرمپ کی تصویر سے بنے غبارے کو بھی ہوا میں چھوڑا۔
https://taghribnews.com/vdcjtoex8uqe8vz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ