QR codeQR code

شہباز شریف نے عمران خان کو ہٹلر قرار دے دیا

عمران خان فاشسٹ ہیں، ان میں ہٹلر کے سارے جراثیم موجود ہیں

5 Jul 2019 گھنٹہ 0:07

پاکستان میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان فاشسٹ ہیں، ان میں ہٹلر کے سارے جراثیم موجود ہیں۔


پاکستان میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان فاشسٹ ہیں، ان میں ہٹلر کے سارے جراثیم موجود ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان فاشسٹ ہیں، ان میں ہٹلر کے سارے جراثیم موجود ہیں۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ شہباز شریف رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کےلئے ان کے گھر پہنچے۔ شہبازشریف اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا چیمبر خالی ہے،وہ فاشسٹ ہیں اور اُن میں ہٹلر کے سارے جراثیم موجود ہیں، نیازی کے فسطائی ہتھکنڈوں کا نشانہ صرف ن لیگ ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران نیاز کی بد ترین فسطائی سوچ اور ہتھکنڈے سامنے آچکے ہیں،سب جانتے ہیں کہ بے بنیاد کیس ہے، نیب پوری کوشش کے باوجود رانا ثنا کے خلاف کوئی کیس نہیں بنا سکا۔ واضح رہے کہ کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے بڑی مقدار میں منشیات  برآمد ہوئی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسے جیل بھیج دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 428060

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/428060/شہباز-شریف-نے-عمران-خان-کو-ہٹلر-قرار-دے-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com