تاریخ شائع کریں2019 4 July گھنٹہ 23:43
خبر کا کوڈ : 428058

اسپین ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی ملکوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے

اسپین، ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی ملکوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے
اسپین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی شرکا ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسپین ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی ملکوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے
اسپین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی شرکا ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسپین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسپین، ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی ملکوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔امریکہ کے ایران مخالف موقف کے شدّت اختیار کرجانے اور یورپی ملکوں کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کئے جانے کے بعد ایران نے بھی آٹھ مئی کو ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی سالانہ تاریخ کے موقع پر اپنے پہلے قدم کے طور پر یورینیم اور بھاری پانی کی فروخت بند کر دی اور ساتھ ہی یورپی ملکوں کو ساٹھ روز کی مہلت دی کہ وہ اس مدت کے اندر اپنے وعدوں پر عمل کرنا شروع کر دیں۔ساٹھ روز کی یہ مہلت، سات جولائی کو ختم ہو رہی ہے جس کے پیش نظر ایران نے یورپ کی جانب سے وعدوں پر عمل نہ کئے جانے کی صورت میں اگلا قدم اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے یورپی ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات جولائی سے یورینیم کی افزودگی کا عمل، تین اعشاریہ چھے سات سے بڑھا کر اپنی ضروریات کے مطابق کر دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcgn79t7ak9xz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ