تاریخ شائع کریں2019 3 July گھنٹہ 22:01
خبر کا کوڈ : 428005

بلوچستان کی دہشتگرد تنظیم پر عالمی پابندی عائد کردی گئی

پاکستان میں سرگرم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اوروہابی دہشت گرد و کالعدم جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار
امریکہ نے پاکستان میں سرگرم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور وہابی دہشت گرد اور کالعدم جیش العدل کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا ہے
بلوچستان کی دہشتگرد تنظیم پر عالمی پابندی عائد کردی گئی
امریکہ نے پاکستان میں سرگرم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور وہابی دہشت گرد اور کالعدم جیش العدل کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی اور جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا امریکہ نے پاکستان میں سرگرم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اوروہابی دہشت گرد و کالعدم جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردی  کی علامت کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم جیش العدل کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا جب کہ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بی ایل اے کے اثاثوں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔
کالعدم بی ایل اے اور جیش العدل کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا جس کے تحت دونوں تنظیمیں اب دہشت گرد تصور کی جائیں گی جب کہ ان تنظیموں کے تمام تر اثاثہ جات بھی منجمد سمجھے جائیں گے۔
ادھر پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور جیش العدل  کوعالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جیش العدل ایران میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔
https://taghribnews.com/vdciuva5wt1aru2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ