تاریخ شائع کریں2019 3 July گھنٹہ 21:46
خبر کا کوڈ : 428001

امریکہ شمالی کوریا پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکی دھونس اور دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں امریکی پابندیوں کو مخاصمانہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکی دباؤ اور پابندیوں کے سامنے جھکنے والا نہیں
امریکہ شمالی کوریا پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکی دھونس اور دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں امریکی پابندیوں کو مخاصمانہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکی دباؤ اور پابندیوں کے سامنے جھکنے والا نہیں۔
بیان میں ایک بار پھر کہا گیا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا اور اگر اس نے  شمالی کوریا کے اقتدار اعلی پر حملے کی کوشش کی تو پیانگ یانگ پوری قوت کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا۔
 شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان واضح کیا گیا ہے کہ کم جونگ ان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو کا بھی تاحال کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں کوریاؤں کی سرحد پر واقع غیر فوجی علاقے میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان  سے حالیہ  ملاقات کے ایک روز بعد کہا تھا کہ پیانگ یانگ کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdce7v8ezjh8w7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ