تاریخ شائع کریں2019 3 July گھنٹہ 21:42
خبر کا کوڈ : 428000

ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی نہایت متنازع فیصلے کیے

ٹرمپ ، اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معاشی پالیسیوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے نہایت متنازع فیصلے کر رہے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معاشی پالیسیوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے نہایت متنازع فیصلے کر رہے ہیں
ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی نہایت متنازع فیصلے کیے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معاشی پالیسیوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے نہایت متنازع فیصلے کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے چین سے تجارتی جنگ چھیڑنے،جوہری معاہدے سے غیر قانونی طور پرعلیحدگی اختیار کرنے اور ایران پر اقتصادی پابندیوں کےبعد اب یورپی یونین کی درآمدی اشیاء پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے کر نیا محاذ کھول دیاہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں جی-20 سمٹ کے دوران چین سے جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کی فضا سازگار ہی ہوئی تھی کہ کسی کُل چین سے نہ بیٹھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی درآمدی مصنوعات پر کئی ارب کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔
اس حوالے سے امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹزر نے یورپی یونین کی مصنوعات کی فہرست کی تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر بیان کردہ درآمدی اشیاء پر 4 ارب ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ کے ممکنہ فیصلے سے چوکنا یورپی یونین نے پہلے ہی امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکا کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے کی کوشش کی گئی تو یورپی یونین کے ممالک بھی جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معاشی پالیسیوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے چند سخت اور نہایت متنازع فیصلے کیے تھے جس کے باعث چین اور امریکا کے درمیان ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر ٹیکسوں کی گولہ باری کا آغاز ہوگیا تھا جب کہ ایران پر پہلے ہی اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdzj0ozyt0xz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ