تاریخ شائع کریں2019 3 July گھنٹہ 15:33
خبر کا کوڈ : 427954

کسی بھی خطرے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں

شام کے صدربشار اسد نے ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیرعلی اصغر خاجی کے ساتھ  ہونے والی ملاقات میں کہا
ایران اور شام کے وفود نے خطے کی سیاسی صورتحال، آستانہ امن عمل کے اگلے اجلاس اور بین الاقوامی مسائل سے متعلق بات چیت کی۔
کسی بھی خطرے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں
ایران اور شام کے وفود نے خطے کی سیاسی صورتحال، آستانہ امن عمل کے اگلے اجلاس اور بین الاقوامی مسائل سے متعلق بات چیت کی۔
شام کے صدربشار اسد نے ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیرعلی اصغر خاجی کے ساتھ  ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک، ایران کو لاحق ہر کسی خطرے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
 اس موقع پر شامی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ایران کو لاحق ہر کسی خطرے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہو، کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
ہونے والی ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیر نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد رونما ہونے والی صورتحال اورخطے میں عدم استحکام پھیلانے والے امریکی اشتعال انگیز اقدامات کے حوالے سے شامی صدر سے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ایران اور شام کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام، شام کی مکمل آزادی اور اس کی تعمیر نو میں شام کے ساتھ ہیں۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے شام میں انسداد دہشتگردی اور شامی صوبے ادلب میں دہشتگرد گروہوں کیخلاف جنگ پر  تبادلہ خیال کیا-
 اس کے علاوہ ایران اور شام کے وفود نے خطے کی سیاسی صورتحال، آستانہ امن عمل کے اگلے اجلاس اور بین الاقوامی مسائل سے متعلق بات چیت کی۔
https://taghribnews.com/vdcam0nyy49nuo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ