تاریخ شائع کریں2019 2 July گھنٹہ 22:21
خبر کا کوڈ : 427843

رہبر انقلاب اسلامی نے فوج کے ڈیپٹی چیف آف اسٹاف کی تقرری کے احکامات جاری کردیے

مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور رضاکار فورس کے سربراہ کا تقرر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے جداگانہ احکامات میں مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور رضاکار فورس کے سربراہ کا تقرر کیا ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے فوج کے ڈیپٹی چیف آف اسٹاف کی تقرری کے احکامات جاری کردیے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے جداگانہ احکامات میں مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور رضاکار فورس کے سربراہ کا تقرر کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے جداگانہ احکامات میں مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور رضاکار فورس کے سربراہ کا تقرر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں بریگیڈیئر محمد رضا آشتیانی کو مسلح افواج کا ڈپٹی چیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے جبکہ ایک دوسرے حکم میں بریگیڈیئر غلام رضا سلیمانی کو رضاکار فورس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ان عہدوں پر تعینات  سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف جنرل صالحی اور سابق رضاکار فورس کے سربراہ پاسدار غلامحسین غیب پرور کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkqnkx23ni6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ