تاریخ شائع کریں2019 26 June گھنٹہ 00:00
خبر کا کوڈ : 426801

اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمت و استقامت کی زندہ مثال ہے

منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایرانی عوام کو عالمی طاقتوں کے مقابلے میں ملکی دفاع کا اہم ترین سرمایہ قرار دیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمت و استقامت کی زندہ مثال ہے
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایرانی عوام کو عالمی طاقتوں کے مقابلے میں ملکی دفاع کا اہم ترین سرمایہ قرار دیا ہے۔
 کیمیائی حملوں کے متاثرین اور شہیدوں کے اہل خانہ کی قدردانی کے لیے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ دفاعی طاقت اور مسلح افواج کے علاوہ، ایران کے عوام بھی ملکی دفاع کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کیمیائی حملوں سے متاثر ہونے والوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمت و استقامت کی زندہ مثال قرار دیا۔
 ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کیمیائی حملوں سے متاثر ہونے والوں نے تمام تر سختیاں اور مشکلات برداشت کر کے دنیا والوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ذلت کو ہرگز قبول نہیں کرسکتے۔
 انہوں نے عراق کی صدام حکومت کی جانب سے ایرانی عوام کے خلاف کیمیائی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ممالک کیمیائی ہتھیاروں کو اپنی ریڈ لائن قرار دے رہے ہیں، انہوں نے کمترین خرچ پر اس وقت کی عراقی حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا موقع فراہم کیا تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس وقت صدام کے خلاف کارروائی کی گئی ہوتی تو آج داعش میں عراق اور شام میں عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی جرآت نہ ہوتی۔
https://taghribnews.com/vdcawiny649nua1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ