تاریخ شائع کریں2019 24 June گھنٹہ 22:18
خبر کا کوڈ : 426577

یورپی ممالک اپنے وعدوں کو انجام دیں

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے
یورپی فریقوں کی دوبارہ تاخیر اس بات کو واضح کرتی ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی ضروری توانائی نہیں رکھتے
یورپی ممالک اپنے وعدوں کو انجام دیں
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مالی لین دین کے سسٹم انسٹیکس پر عمل درآمد میں یورپی فریقوں کی دوبارہ تاخیر اس بات کو واضح کرتی ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی ضروری توانائی نہیں رکھتے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں ایران کی وزارت خارجہ کے کارکنوں کی فوٹو نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ انسٹیکس ایک ابتدائی قدم تھا جو عملی صورت اختیار کرجانے کے بعد بھی یورپ کے، ان اقدامات کا صرف ایک حصہ ہوتا کہ جن کا ان ممالک نے وعدہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسٹیکس پر عمل درآمد میں تاخیر، اس بات کا باعث بن رہی ہے کہ ایٹمی معاہدے کی چھتیسویں شق کے دائرے میں ایران اپنے بعض وعدوں پر عمل کرنا ترک کردے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ جب بھی یورپی ممالک اس نتیجے پر پہنچ جائیں گے انہیں اپنی سلامتی پر زیادہ توجہ دینی چاہئے اور اپنے وعدوں پر عمل کرنے لگیں گے ایران بھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے سینچری ڈیل منصوبے کے بارے میں بھی کہا کہ قدس، قابل فروخت نہیں اور فلسطینی بھی اپنے وطن، عزت و شرف اور اپنے بزرگوں کی میراث کو فروخت کرنے پر آمادہ نہیں ہوں گے اس لئے امریکی اقدام کا نتیجہ، علاقے کے عوام میں بغض و نفرت بڑھنے کے علاوہ اور کچھ نہیں نکلے گا۔انھوں نے امریکی ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کو ایران کی مسلح افواج کا ایک قابل فخر کارنامہ قرار دیا اور کہا کہ ایران کی ارضی سالمیت پر کو‍ ئی بات نہیں ہوسکتی ۔
https://taghribnews.com/vdca0iny049num1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ