QR codeQR code

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہیں چاہتے

ایران یا امریکہ جنگ کے خواہاں ہیں تاہم دونوں ملکوں کے درمیان ممکنہ جنگ پر برطانیہ کو تشویش

24 Jun 2019 گھنٹہ 22:15

خلیج فارس کی خطرناک صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ، خلیج فارس کے علاقے میں کشیدگی کم کرانا چاہتا ہے


برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک نہیں سمجھتا کہ ایران یا امریکہ جنگ کے خواہاں ہیں تاہم دونوں ملکوں کے درمیان ممکنہ جنگ پر برطانیہ کو تشویش لاحق ہے۔
جرمی ہنٹ نے جو برطانیہ کی وزارت عظمی کے ایک امیدوار بھی ہیں، بی بی سی سے گفتگو میں خلیج فارس کی خطرناک صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ، خلیج فارس کے علاقے میں کشیدگی کم کرانا چاہتا ہے۔انھوں نے بحیرہ عمان میں دو آئل ٹینکروں میں ہونے والے دھماکے میں ایران کے ملوث ہونے پر مبنی امریکی دعوے کی تکرار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو چاہئے کہ مغربی ایشیا اور خلیج فارس میں عدم استحکام سے دوچار کرنے والے اقدامات سے دستبردار ہو جائے۔برطانوی وزیر خارجہ نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے امریکہ کے اس دعوے کو قبول نہیں کیا ہے کہ اس دھماکے میں ایران کا کوئی ہاتھ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 426575

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/426575/ایران-اور-امریکہ-کے-درمیان-جنگ-نہیں-چاہتے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com