تاریخ شائع کریں۳ تير ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۸:۴۴
خبر کا کوڈ : 426547

بھارت میں انتہا پسند ہندوں نے مسلمان جوان کو قتل کر ڈالا

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ہندو دہشت گردوں نے ایک مسلم نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا
بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ہندو دہشت گردوں نے ایک مسلم نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے
بھارت میں انتہا پسند ہندوں نے مسلمان جوان کو قتل کر ڈالا
بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ہندو دہشت گردوں نے ایک مسلم نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ہندو دہشت گردوں نے ایک مسلم نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کھرسانواں میں انتہا پسند ہندوؤں نے تبریز انصاری پر موٹر سائیکل چوری کا الزام لگاکر بدترین تشدد کیا۔ وہ مظلوم چیختا رہا کہ اس نے چوری نہیں کی۔ لیکن ہندو ظالموں نے تبریز انصاری کو ستون سے باندھ کر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تبریز انصاری کو باندھ کر 7 گھنٹے تک تشدد کیا جاتا رہا اور اس سے جے شری رام اور جے ہنومان کے نعرے لگوائے گئے۔  شدید زخمی تبریز انصاری کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال لے جایا گیا۔ جب اہل خانہ اس سے ملاقات کے لیے پہنچے تو پولیس نے انہیں تبریز سے یہ کہہ کر ملنے سے روک دیا کہ تم چورسےملنےآئےہو۔ تبریز کئی گھنٹے تک موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تبریز کے لواحقین نے اس پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا پہلے سے کوئی مجرمانہ رکارڈ نہیں تھا، اس کا جرم مسلمان ہونا ہے، اگر وہ مسلمان نہ ہوتاتوزندہ ہوتا۔ بھارتی پولیس نے تبریز کی موت پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔آل انڈیا انجمن اتحاد المسلمین کےسربراہ اسدالدین اویسی نے بی جےپی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز جذبات پھیلا رہی ہے، کیا یہ نیا بھارت ہے،جو بھارتی وزیراعظم چاہتے تھے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس