تاریخ شائع کریں2019 24 June گھنٹہ 17:37
خبر کا کوڈ : 426530

امریکہ کی خارجہ پالیسی زیادہ کار آمد نہیں رہی

روس کے صدر ولادی میر پوتین نے امریکی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیا ہے
صد ولادی میر پوتین نے امریکی خارجہ پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خارجہ پالیسی سے متعلق فیصلے تنہا کرتے ہیں
امریکہ کی خارجہ پالیسی زیادہ کار آمد نہیں رہی
روس کے صدر ولادی میر پوتین نے امریکی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیا ہے۔
انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق صد ولادی میر پوتین نے امریکی خارجہ پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خارجہ پالیسی سے متعلق فیصلے تنہا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا سیاسی نظام کس طرح سے کام کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی زیادہ کار آمد نہیں رہی۔روسی صدر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ " امریکہ کو چھوڑ دیں کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے، اسے روس کے ساتھ تعلقات کی ضرورت ہے یا نہیں اس کا اپنا معاملہ ہے، اگر انہیں روس کے ساتھ تعلقات کی ضرورت نہیں ہے تو ہم بھی ان کا انتظار نہیں کریں گے"۔ولادی میر پوتین نے امید ظاہر کی کہ گروپ بیس کے اجلاس میں تعمیری فیصلے کیے جائیں گے اور اقتصادی تعاون کے لیے ماحول سازگار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔کہا جارہا ہے کہ جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والے گروپ بیس کے آئندہ اجلاس کے موقع پر روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان ملاقات کا امکان پایا جاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjtmexyuqe8iz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ