تاریخ شائع کریں2019 23 June گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 426294

ٹرمپ کا ایک اور نیا شاہکار، مزید ایک خاتون نے جنسی حملہ کرنے دعوا کردیا

نیویارک سے تعلق رکھنے والی کالم نگار جین کیرل نے یہ انکشاف اپنی نئی کتاب میں کیا ہے۔
امریکہ کی خاتون کالم نگار ’ای جین کیرل‘ نے کہا ہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر 1990 میں جنسی حملہ کیا تھا۔
ٹرمپ کا ایک اور نیا شاہکار، مزید ایک خاتون نے جنسی حملہ کرنے دعوا کردیا
خاتون کالم نگار نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیاہے۔
امریکہ کی خاتون کالم نگار ’ای جین کیرل‘ نے کہا ہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر 1990 میں جنسی حملہ کیا تھا۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی کالم نگار جین کیرل نے یہ انکشاف اپنی نئی کتاب میں کیا ہے۔
’? What Do We Need Men For‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی کتاب میں ای جین کیرل نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 1990 کی دہائی میں مین ہیٹن کے علاقے میں واقع لگژری ڈپارٹمنٹ اسٹور میں ان پر حملہ کیا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق 23 سال قبل کے الزام کے حوالے سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ ان پر الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عائد کردہ الزام کا کوئی ثبوت بھی نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اس سے قبل بھی ایک درجن سے زائد خواتین نے مختلف قسم کے الزامات عائد کیے تھے۔
ماضی میں امریکی صدر نے اپنے اوپرعائد کردہ الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا لیکن ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ خواتین میں بے حد مقبول تھے جس کی وجہ سے وہ آسانی سے ان پر گرفت کرلیتے تھے۔
امریکی صدر پر جنسی طور پہ ہراساں کیے جانے کا انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک جانب ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ کی صدارتی مہم میں شرکت کا اعلان کرچکے ہیں تو دوسری جانب ایران کے ساتھ امریکی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قبل امریکی صدر بل کلنٹن پر بھی مونیکا لیونسکی نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcgy39ttak9xx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ