تاریخ شائع کریں2019 22 June گھنٹہ 17:02
خبر کا کوڈ : 426190

ایران کے خلاف معاشی دہشت گردی کو سفارتکاری کا نام دیا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا
ایرانی قوم کے خلاف گزشتہ سالوں میں مسلط کردہ جنگ، معاشی دہشتگردی اور معاہدوں کی خلاف ورزی کا مطلب سفارتکاری نہیں ہے۔
ایران کے خلاف معاشی دہشت گردی کو سفارتکاری کا نام دیا گیا
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی قوم سفارتکاری کو سفارتکاری، جنگ کو شجاعانہ دفاع کے ساتھ جواب دے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں امریکی وزارت خارجہ میں گروپ ایران کے اقدام کے سربراہ برایان ہوک کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم سفارتکاری کو سفارتکاری، باہمی احترام کو احترام اور جنگ کا مردانہ وار طریقے سے دفاع کے ساتھ جواب دے گی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف گزشتہ سالوں میں مسلط کردہ جنگ، معاشی دہشتگردی اور معاہدوں کی خلاف ورزی کا مطلب سفارتکاری نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ڈرون کی سرنگونی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی خصوصی نمائندہ برائے ایران برایان ہوک نے اسلامی جمہوریہ ایران سے فوجی اقدام کے بجائے سفارتکاری  کا سفارتکاری کے ذریعے جواب دینے کا مطالبہ کیاتھا۔
https://taghribnews.com/vdcb90bagrhb58p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ