تاریخ شائع کریں2019 22 June گھنٹہ 16:57
خبر کا کوڈ : 426188

FATF کا ایران کے خلاف پابندی لگانے سے انکار

ایف اے ٹی ایف نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کو بلیک لسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
FATF کا ایران کے خلاف پابندی لگانے سے انکار
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کو بلیک لسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایف اے ٹی ایف نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کو 2019 کے اکتوبر تک بلیک لسٹ نہ کرنے کی توثیق کردی۔
ایف اے ٹی ایف نے اپنے بیان میں ایران کی جانب سے دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام اور انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے سیاسی وعدوں پرعمل کرنے کی تعریف کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 2017 کے دوران دہشتگردی کے حوالے مالی معاونت کی روک تھام اور انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے نئی قانون سازی کے لئے تجاویز پیش کیں.
عالمی انسداد منی لانڈرنگ گروپ (FATF) ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جس کا قیام 1989 میں عمل میں آیا تھا. اس ادارے کا بنیادی مقصد بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردی، کالے دھن کو سفید کرنے اور اس قسم کے دوسرے خطرات سے محفوظ رکھنےکے لیے قانونی، انضباطی اور عملی اقدامات ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت ایف اے ٹی ایف کے ذریعے ایران کے خلاف تنبیہی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا تھا مگر وہ اپنی اس کوشش میں ایک بار پھرناکام رہا.
https://taghribnews.com/vdcivqa5vt1arz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ