تاریخ شائع کریں2019 22 June گھنٹہ 16:13
خبر کا کوڈ : 426171

سری لنکا میں ہگامی حالات کے نفاذ میں مزید 1 مہینے کی توسیع

سری لنکا کے صدر نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے
سری لنکا کے صدر نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے
سری لنکا میں ہگامی حالات کے نفاذ میں مزید 1 مہینے کی توسیع
سری لنکا کے صدر نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
 رواں برس اپریل میں دارالحکومت کولمبو کے متعدد کلیساؤں اور ہوٹلوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے سری لنکا میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔
صدر میتھری پالا سری سینا نے ہفتے کے روز جاری کیے جانے والے اپنے حکم میں کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی حالت میں توسیع کی ضرورت ہے۔
سری لنکا میں نافذ ہنگامی حالت کی مدت ہفتے کے روز ختم ہونے والی تھی تاہم صدر نے اس میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ اکیس اپریل کو ہونے والے دھماکوں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے جن میں درجنوں سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdca0iny649nu61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ