تاریخ شائع کریں2019 22 June گھنٹہ 16:07
خبر کا کوڈ : 426168

پاکستان مذہبی آزادی کے سلسلے میں مزید اقدامات کرے

مائیک پومپیو نے مذہبی آزادی سے متعلق عالمی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا
امریکہ نے پاکستان سے ایک بارپھرڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی کیلئے مزید اقدامات کرے
پاکستان مذہبی آزادی کے سلسلے میں مزید اقدامات کرے
امریکہ نے پاکستان سے ایک بارپھرڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی کیلئے مزید اقدامات کرے۔
امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مذہبی آزادی سے متعلق عالمی رپورٹ جاری کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک میں مذہبی آزادی کے سلسلے میں مزید اقدامات کیے جائیں اور اس معاملے پر تحفظات دور کرنے کے لیے مندوب مقرر کیا جائے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی گستاخی کے غلط استعمال کو روکا جانا چاہیے، 40 سے زائد افراد کو اس جرم میں عمر قید یا سزائے موت کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اس بات پر زور دیتا رہے گا کہ ان افراد کو رہا کیا جائے اور مذہبی آزادی سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے مندوب کا تقرر کیا جائے۔
پاکستان کے عوام امریکہ کے اس قسم کے بیانات کو پاکستان کے داخلی امور میں بے جا مداخلت قرار دیتے ہیں اور پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بارہا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہ دے۔
https://taghribnews.com/vdcg339t7ak9xq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ