تاریخ شائع کریں2019 21 June گھنٹہ 20:27
خبر کا کوڈ : 426077

افغانستان میں الیکشن کمیشن کے اختلافات کے باعث اتخابات خطرے میں

افغانستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف رشید نے کہا ہے
اختلافات اور صدارتی انتخابات کرانے کے لئے ان کے اندر عزم و ارادے کے فقدان کے پیش نظر آئندہ اٹھائیس دسمبرکو ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں
افغانستان میں الیکشن کمیشن کے اختلافات کے باعث اتخابات خطرے میں
افغانستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف رشید نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں۔
افغانستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن فورم فیفا کے سربراہ یوسف رشید نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے الیکشن کمیشن کے ارکان میں پائے جانے والے اختلافات اور صدارتی انتخابات کرانے کے لئے ان کے اندر عزم و ارادے کے فقدان کے پیش نظر آئندہ اٹھائیس دسمبرکو ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں۔انہوں نے انتخابات کے لئے اخراجات فراہم نہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے الیکشن کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے اور ضروری ملازمین کو بھرتی کرنے کی راہ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن میں ضروری عزم و ارادے کے فقدان کے پیش نظر صدارتی انتخابات کی تاریخ اب تک دوبارہ آگے بڑھائی جاچکی ہے اس سے پہلے یہ الیکشن گذشتہ اپریل کوہونے والا تھا لیکن اس کی تاریخ بڑھا کر اٹھائیس دسمبر کردی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfevdjew6d0xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ