تاریخ شائع کریں2019 21 June گھنٹہ 20:19
خبر کا کوڈ : 426076

بحرین میں منعقد ہونے والی سازشی کانفرنس کے خلاف اردن میں احتجاج

مظاہرین نے امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کی
بحرین میں صدی معاملے کے سلسلے میں ہونے والے سازشی اقتصادی اجلاس کے خلاف اردن میں عظیم عوامی مظاہرہ ہوا ہے
بحرین میں منعقد ہونے والی سازشی کانفرنس کے خلاف اردن میں احتجاج
بحرین میں صدی معاملے کے سلسلے میں ہونے والے سازشی اقتصادی اجلاس کے خلاف اردن میں عظیم عوامی مظاہرہ ہوا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں صدی معاملے کے سلسلے میں ہونے والے سازشی اقتصادی اجلاس  کے خلاف اردن میں عظیم عوامی مظاہرہ ہوا ہے۔ مظاہرین نے امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے صدی معاملے کو مسترد کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدی معاملے میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں امریکہ گہری سازش کررہا ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب، بحرین اور امارات امریکہ کو مدد فراہم کررہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں عرب حکمرانوں کی غداری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcefp8epjh8w7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ