تاریخ شائع کریں2019 21 June گھنٹہ 15:56
خبر کا کوڈ : 426041

سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے، امریکی سینیٹ

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی مخالفت
امریکی سینیٹ نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی مخالفت کردی۔
سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے، امریکی سینیٹ
امریکی سینیٹ نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی مخالفت کردی۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی مخالفت کردی۔ امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے پیش کی گئیں 3 قراردادوں کی حمایت کے لیے 7 ریپبلکن اراکین نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔اس اقدام سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کو جنگی طیاروں کے پرزہ جات، گولہ بارود اور دیگر ہتھیاروں کی  فروخت رک جائیں گی۔ مذکورہ ووٹس اس وقت یقینی ہوگئے جب ریپلکن قیادت نے اسلحہ کی فروخت کے لیے حساس رول کال پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔
عرب ذرائع کے مطابق یمن پر مسلط کردہ جنگ کے بعد سعودی عرب سے خطے کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ، اگر ترکی اور ایران قطر کی حمایت نہ کرتے تو سعودی عرب نے قطر کو بھی ہڑپ کرنے کا عزم کررکھا تھا جسے قطر نے ترکی اور ایران کے تعاون سے ناکام بنادیا۔
https://taghribnews.com/vdcgt39tqak9xz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ