تاریخ شائع کریں2019 21 June گھنٹہ 15:42
خبر کا کوڈ : 426034

پاکستان کے علاقہ حیدرآباد میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم

خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے
پاکستان کے علاقہ حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہوگئے ہیں
پاکستان کے علاقہ حیدرآباد میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم
پاکستان کے علاقہ حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حیدر آباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب مال بردار ٹرین سنگل بند ہونے کی وجہ سے ٹریک پر کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار جناح ایکسپریس نے مال گاڑی کو ٹکر مار دی، تصادم کے باعث دونوں ٹرینوں کے انجن تباہ ہوگئے اور بعض بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی جب کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں اور متاثرہ ٹرینوں کی بوگیوں اور ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔
ادھر وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حادثے میں کسی مسافر کاجانی نقصان  نہیں ہوا جب کہ  حادثے میں ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور ،گارڈ کےجاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcipqa55t1aru2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ