تاریخ شائع کریں2019 20 June گھنٹہ 22:06
خبر کا کوڈ : 425966

امریکی اقدامات خطے میں امن و امان کے لیے خطرہ ہیں، روسی وزیر خارجہ

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے
ایرانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی جاسوس طیارے کو مار گرائے جانے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکہ علاقے کی صورتحال کو انتہائی حد تک پیچیدہ کرنا چاہتا ہے۔
امریکی اقدامات خطے میں امن و امان کے لیے خطرہ ہیں، روسی وزیر خارجہ
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ خلیج فارس میں کشیدگی کو جان بوجھ کر ہوا دے رہا ہے۔
ایرانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی جاسوس طیارے کو مار گرائے جانے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکہ علاقے کی صورتحال کو انتہائی حد تک پیچیدہ کرنا چاہتا ہے۔
 انہوں نے خبر دار کیا کہ خلیج فارس میں عدم استحکام پھیلانے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے  یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ دیر ہونے سے پہلے علاقائی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔
 انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ نے خلیج فارس میں فوجیں اور فوجی آلات بھیجنے کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ خطے میں  جنگ کے شعلے بھڑکنے کا سبب نہیں بنے گا۔
روسی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ ہوش کے ناخن لے اور روس سمیت عالمی ممالک کے ذریعے خطے میں کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کرے۔
https://taghribnews.com/vdcb0sba0rhb59p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ