تاریخ شائع کریں2019 20 June گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 425955

امریکہ افغانستان میں اپنی ناکام پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے کہا
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں اپنی ناکام پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے
امریکہ افغانستان میں اپنی ناکام پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں اپنی ناکام پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے افغانستان سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں بدامنی پھیلانے کے حوالے سے ایران مخالف امریکی الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئےکہا کہ ان الزامات کا مقصد امریکہ کی افغانستان میں 18 سال سے زائد غیرقانونی موجودگی اور اپنی شکست فاش سے عالمی رائے عامہ کی توجہ کو ہٹانا ہے۔
ایرانی مندوب نے کہا کہ افغان عوام کئی برسوں سے جارحیت، قبضے اور دہشتگردی کی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ وہ امن و سلامتی کے سوا کچھ نہیں چاہتے.انہوں نے مزید کہا کہ افغان مسئلے کا حل صرف افغان عوام کے ہاتھ میں ہے اور کوئی بھی منصوبہ یا بیرونی امن عمل کو ان پر مسلط نہیں کیا جاسکتا۔
مجید تخت روانچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کئی دہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے اور آج بھی افغانستان میں قیام امن و استحکام کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے ایران کے راستے بڑے پیمانے پر منشیات، یورپی ممالک کیلئے اسمگلنگ ہوتی ہیں جبکہ اس حوالے سے بین الاقوامی امداد ناکافی ہے لہذا ہم عالمی برادری سے مزید تعاون کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjiiexiuqe8hz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ