تاریخ شائع کریں2019 20 June گھنٹہ 16:16
خبر کا کوڈ : 425953

ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس 28 جون کو ویانا میں منعقد ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے
جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اگلا اجلاس،  ایران، جرمنی، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے نائب وزرا اور سیاسی ڈائریکٹروں کی سطح پر 28 جون کو ویانا میں منعقد ہوگا
ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس 28 جون کو ویانا میں منعقد ہوگا
ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس، 28 جون کو ویانا میں منعقد ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اگلا اجلاس،  ایران، جرمنی، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے نائب وزرا اور سیاسی ڈائریکٹروں کی سطح پر 28 جون کو ویانا میں منعقد ہوگا۔
سید عباس موسوی کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کے مطابق فریقین کے درمیان مشترکہ کمیشن کے اجلاس باضابطہ طور پر منعقد ہونےچاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا گزشتہ اجلاس مارچ کے مہینے میں منعقد ہوا تھا۔
یاد رہے کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور ایران کیخلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کے تسلسل میں جوہری معاہدے کے نفاذ میں روڑے اٹکانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے 8 مئی کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ جوہری معاہدے کے بعض شقوں سے جزوی طور پر دستبردار ہوجائے گا۔
https://taghribnews.com/vdchmmnkx23niwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ