تاریخ شائع کریں2019 20 June گھنٹہ 15:58
خبر کا کوڈ : 425949

امریکہ میں گن کلچر سے سالانہ 40 ہزار اموات ہورہی ہیں

امریکی صدارت کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا
ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ گن کلچر سے سالانہ 40 ہزار اموات ہورہی ہیں، اس سے کیسے نمٹیں گے، یہ بھی نہیں بتایا کہ انکے ٹیکس منصوبے سے صرف امیر ترین افراد کو فائدہ ہوگا
امریکہ میں گن کلچر سے سالانہ 40 ہزار اموات ہورہی ہیں
امریکی صدارت کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کرتے ہوئے کئی باتیں بھول گئے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارت کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ  دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کرتے ہوئے کئی باتیں بھول گئے۔ برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ گن کلچر سے سالانہ 40 ہزار اموات ہورہی ہیں، اس سے کیسے نمٹیں گے، یہ بھی نہیں بتایا کہ انکے ٹیکس منصوبے سے صرف امیر ترین افراد کو فائدہ ہوگا؟سینڈرز نے ٹرمپ کو نسل پرست، جنسی تعصب زدہ، غیرملکیوں سے نفرت کرنیوالا اور مذہبی متعصب شخص قرار دیا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcc0pq0o2bqio8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ