تاریخ شائع کریں2019 20 June گھنٹہ 15:17
خبر کا کوڈ : 425941

خطے میں کشیدگی کسی کے فائدے میں نہیں، امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا.

پاکستان کے ایوان بالا سینٹ کے چیئرمین نے کہا ہے
ایران اور پاکستان خطے میں امن چاہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے سازگار ماحول فراہم ہوگا
خطے میں کشیدگی کسی کے فائدے میں نہیں، امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا.
پاکستان کے ایوان بالا سینٹ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ علاقائی امن پاکستان - ایران کی مشترکہ خواہش ہے۔
پاکستان کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بدھ کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے میں امن چاہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے سازگار ماحول فراہم ہوگا۔
پاکستان کے چیئرمین سینیٹ نے حالیہ علاقائی کشیدگی سے متعلق کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی کے فائدے میں نہیں ہے اور نہ ہی اس سے امریکہ کو کچھ حاصل ہوگا.
انہوں ںے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایران اور امریکہ بات چیت کے ذریعے آپس کے مسائل کا حل نکالیں۔
صادق سنجرانی نے ایران کے پارلیمانی وفد کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نشست میں ایران مخالف امریکی پابندیوں اور جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی پر بات چیت ہوئی۔
انہوں نے پاک ایران سرحدی صورتحال سے متعلق کہا کہ ہم سرحدوں پر باہمی تجارت کو قانونی شکل دینا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے.
پاکستان کے چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان نے یہ اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں میں قیام امن و سلامتی کے لئے حکومتی اور پارلمانی سطح پر رابطوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایران و پاکستان کی سرحد پر فنسنگ کا عمل جاری ہے جس کا مقصد سرحدی علاقوں میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔
صادق سنجرانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک مل کر مشکلات پر قابو پالیں گے اور ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
 انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ صورتحال آئندہ دنوں میں بہترہوجائے گی جو ایران اور پاکستان کے مفادات کے حصول کے لئے سازگار ثابت ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdceen8ezjh8woi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ