تاریخ شائع کریں2019 20 June گھنٹہ 14:41
خبر کا کوڈ : 425931

ملتان میں دہشت گردی کی سازش کو سی ٹی ڈی نے ناکام بنادیا

پاکستان میں کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش خراسان کی ملتان میں دہشت گردی کی سازش کو سی ٹی ڈی نے ناکام
انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع پر جنرل بس سٹینڈ پشاور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم جنگریز کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا
ملتان میں دہشت گردی کی سازش کو سی ٹی ڈی نے ناکام بنادیا
انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع پر جنرل بس سٹینڈ پشاور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم جنگریز کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
پاکستان میں کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش خراسان کی ملتان میں دہشت گردی کی سازش کو سی ٹی ڈی نے ناکام بنادیا، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 دہشت گرد فرار کر گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد رضوان اور عمران کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ، نقشے اور رقم برآمد کرلی گئی۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گرد 3 سرکاری افسران کے اغواء میں بھی ملوث تھے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سمندری فیصل آباد میں کیش وین لوٹنے میں بھی ملوث تھے، کیش وین لوٹنے کے دوران دہشت گردوں نے تمام گارڈز کو قتل کردیا تھا۔
دوسری جانب پشاور میں سی ٹی ڈی نے جنرل بس اسٹینڈ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنگریز کے دہشت گرد ساجد کو گرفتار کر لیا۔
 دہشت گرد کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کی گئی تھی، دوسری کارروائی میں پولیس اور حساس ادارے نے بھاری تعداد میں مارٹر گولے برآمد کرلیے جنہیں دہشت گردی کی غرض سے چھپایا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdsk0ofyt0xn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ