تاریخ شائع کریں2019 19 June گھنٹہ 17:54
خبر کا کوڈ : 425845

ایران دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے شامی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے منگل کے روز شام کے موضوع پر سلامتی کونسل کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے منگل کے روز شام کے موضوع پر سلامتی کونسل کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا
ایران دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے شامی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ شام کے شہر ادلب میں کشیدگی سے پاک علاقے کے قیام کیلئے دہشتگردوں کے مقابلے میں عام افراد کی حمایت اس لئے کی گئی کہ وہاں دہشتگردوں کے ہاتھوں عام افراد کے قتل عام کی روک تھام کی جا سکے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے منگل کے روز شام کے موضوع پر سلامتی کونسل کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آستانہ فریم ورک میں شامل دوسرے ممالک شامی حکومت کی حمایت کے لئے سلامتی کونسل کی جانب سے متعین دہشتگردوں سے مسلسل نمٹنے کو جاری رکھیں گے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے شام کی علاقائی سالمیت اور حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس ملک میں اپنی غیرقانونی موجودگی کا خاتمہ کرے۔
ایرانی مندوب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صرف شام کے عوام ہی اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں امریکہ کی جانب سے عالمی حقوق بالخصوص انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی اور شام میں ان کی غیرقانونی موجودگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
مجید تخت روانچی نے ان خطرناک دہشتگردوں سے جنہوں نے بڑی تعداد میں شامی شہریوں کو اغوا کئے ہیں مقابلے کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔
https://taghribnews.com/vdchkmnkm23ni6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ