تاریخ شائع کریں2019 19 June گھنٹہ 15:39
خبر کا کوڈ : 425807

ایران اور پاکستان کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدات پر عمل ہونا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر زور دیا ہے
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے مختلف میدانوں منجملہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر زور دیا ہے
ایران اور پاکستان کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدات پر عمل ہونا چاہیے
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے مختلف میدانوں منجملہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے منگل کو اسلام آباد میں ایران کے پارلیمانی وفد سے ملاقات میں کہا کہ ان کی حکومت ایران کے خلاف امریکا کی پابندیوں کے باوجود تہران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ فروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے وزیرا‏‏عظم پاکستان کے ہمراہ اپنے حالیہ دورہ ایران کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان نے دوہزار چھے میں ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جن پر عمل درآمد ہوجانا چاہئے۔
ایران کے پارلیمانی وفد کے سربراہ احمد امیرآبادی فراھانی نے بھی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں مسلسل توسیع اور استحکام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران ہمیشہ تمام میدانوں میں اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxtdjew6d0ca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ