تاریخ شائع کریں2019 19 June گھنٹہ 15:35
خبر کا کوڈ : 425806

کشمیر میں بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ 7 ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں کل ہونے والے دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں کل ہونے والے دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار اور 2 عسکریت پسند ہلاک جبکہ14 زخمی ہو گئے
کشمیر میں بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ 7 ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں کل ہونے والے دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار اور 2 عسکریت پسند ہلاک جبکہ14 زخمی ہو گئے۔
ہندوستان کے زیرانتظام جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منگل کی شام مشتبہ افراد کی طرف سے کئے گئے گرینیڈ حملے میں کم از کم آٹھ شہری زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد نے پولیس تھانہ پلوامہ کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا جو سڑک کے کنارے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ شہری زخمی ہوئے۔
دوسری جانب جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آری ہل میں پیر کی شام آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونے والے 6 میں سے 2 فوجی اہلکار کل سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں واقع 92 بیس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔
در ایں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مرہامہ بجبہاڑہ میں منگل کی صبح ہونے والے ایک تصادم میں جیش محمد سے وابستہ دو عسکریت پسند اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دیگر دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور کپوارہ اضلاع میں منگل کے روز دو فوجی اہلکاروں نے اپنی ہی سروس رائفلوں سے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کردیا۔
https://taghribnews.com/vdce7n8epjh8wvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ