تاریخ شائع کریں2019 18 June گھنٹہ 22:59
خبر کا کوڈ : 425652

اسلامی جمہوری ایران کا اصلی ہدف دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرنا ہے

یونیورسٹی برائی مذاہب اسلامی میں ڈاکٹریٹ کرنے والے " ذکر اللہ ابیتونہ " نے کہا
اسلام مسلمانوں میں وحدت کو بہت ہی زیادہ اہمیت دیتا ہے اور بہت ہی زیادہ اس موضوع پر تاکید کی گئی ہے۔ وحدت باعث بنتی ہے کہ مسلمان دنیا میں قدرت اور مستحکم بن سکیں اور ظلم کے مقابلے میں اپنے حق کا دفاع کرسکیں
اسلامی جمہوری ایران کا اصلی ہدف دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرنا ہے
اسلامی جمہوری ایران کا اصلی ہدف دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرنا ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی برائی مذاہب اسلامی میں ڈاکٹریٹ کرنے والے " ذکر اللہ ابیتونہ " نے ایک اجلاس میں کہا، اسلامی علوم بالخصوص لاء کی تعلیم کے لیے میں نے ایران کا رخ کیا ہے اور اپنے ملک میں اسی شعبہ میں کافی عرصہ سے خدمت انجام دے رہا ہوں اور یہ مسلمانوں میں وحدت ایجاد کرنے کا بہتر طریقہ ہے۔
اسلام مسلمانوں میں وحدت کو بہت ہی زیادہ اہمیت دیتا ہے اور بہت ہی زیادہ اس موضوع پر تاکید کی گئی ہے۔ وحدت باعث بنتی ہے کہ مسلمان دنیا میں قدرت اور مستحکم بن سکیں اور ظلم کے مقابلے میں اپنے حق کا دفاع کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا ، اسلامی جمہوری ایران کا اصلی ہدف دنیا کے مظلوم اور مستضعفین کی حمایت کرنا ہے اور ایران پچھلے 40 سالوں میں اس مقصد کے حصول میں بخوبی کامیاب ہوا ہے اور ایران کی یہی حمایت اسلام دشمنوں کو برداشت نہیں ہورہی ہے۔
ہم اپنے ملک میں بھی ایسی روش کو عملی جامعہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ مسلمانوں میں وحدت ایجاد کرکے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے اور مسلمانوں اور دیگر ادیان سے تعلق رکھنے والے افراد کے ماسائل کو حل کیا جاسکے۔  
https://taghribnews.com/vdcdkk0oxyt0x96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ