تاریخ شائع کریں۲۸ خرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۲:۲۹
خبر کا کوڈ : 425650

دشمن کی پابندیاں ایرانی عوام کے عظم و حوصلے کے سامنے کچھ بھی نہیں

دشمن کی ایرانی قوم کے اندر مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت امام خمینی (رہ) ايئر پورٹ کے گیلری ہال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا
دشمن کی پابندیاں ایرانی عوام کے عظم و حوصلے کے سامنے کچھ بھی نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت امام خمینی (رہ) ايئر پورٹ کے گیلری ہال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی ایرانی قوم کے اندر مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت امام خمینی (رہ)  ايئر پورٹ کے گیلری ہال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی ایرانی قوم کے اندر مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ امام خمینی ایئر پورٹ پر اس گیلری کا افتتاح اس بات کا مظہر ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی اقتصادی پابندیاں ناکام ہوگئی ہیں اور ایران قوم پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ دشمن کی طرف سے ایران قوم کو مایوس بنانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایرانی قوم اور حکام نے بھی دشمن کی بہیمانہ سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے اور ایران کی مختلف شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی اقتصادی پابندیاں ناکام ہوگئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدہ کرکے دنیا کی حمایت حاصل کرلی جبکہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر عالمی سطح پر تنہا ہوگيا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس